فوٹو بشکریہ فیس بک

گلوبل ٹی 20 لیگ میں عمر اکمل کو میچ فکسنگ کی مبینہ آفر
07 اگست 2019 (12:40) 2019-08-07

کنیڈا گلوبل ٹی 20 لیگ میں عمر اکمل کو میچ فکسنگ کی مبینہ آفر، عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر کی رپورٹ کر دی۔

بکیز نے عمر اکمل کا پیچھا نہ چھوڑا، فکسنگ کی بڑی آفر کر دی گئی، پاکستانی بیٹسمین نے اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ کر دی۔ عمر اکمل کو فکسنگ کی آفر ایک پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کی، عمر اکمل کو فکسنگ کی پیشکش کینیڈا ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران ہوئی۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کینیڈا گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں وینی پیگ ہاکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کینیڈین لیگ منتظمین نے تمام کرکٹرز کو ایک انڈین اور ایک پاکستانی شخص سے دور رہنے کی وارننگ دیدی۔


ای پیپر