فوٹو بشکریہ فیس بک

محبت میں ناکامی کے اثرات ابھی تک زندگی میں موجود ہیں: مایا علی
07 اگست 2019 (12:17) 2019-08-07

اسلام آباد: اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ محبت میں ناکامی کے اثرات ابھی بھی زندگی میں موجود ہیں۔

مایا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بار محبت میں ناکام ہوچکی ہیں جس کے اثرات ابھی تک ان کی زندگی میں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کمی ان کے والد ہیں جنہیں وہ بہت یاد کرتی ہیں اور زندگی کے کئی اہم فیصلوں میں ان کے نہ ہونے کا احساس بہت تکلیف دیتا ہے۔

شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شادی ایک بہت اہم فیصلہ ہے اس کے لئے وہ باہمی ذہنی ہم آہنگ ساتھی کی تلاش میں ہیں۔ مایا علی اور شہریار منور کی فلم ”پرے ہٹ لو“ 9 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔


ای پیپر