Source : Yahoo

اتحاد ی جماعتوں کے متوقع وزیر اعظم اور سپیکر کا اعلان
07 اگست 2018 (22:42) 2018-08-07

اسلام آباد :پاکستان اتحاد برائے آزادانہ و شفاف انتخابات کی 16رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا اجلاس پارلیمینٹ ہاﺅس میں متوقع ہے وزیر اعظم ، سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں اتحاد کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا.

پاکستان مسلم لیگ ن نے باقاعدہ طور پر شہباز شریف کو وزیر اعظم جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو اتحاد کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے اسد محمود ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کے انتخاب میں امیدوار نامزدکردیا ہے .

ذرائع کے مطابق پاکستان اتحاد برائے آزادانہ و شفاف انتخابات کیطرف سے کل متذکرہ عہدوں پر امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا جوائنٹ ایکشن کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لے گی ذرائع نے یہ بھی دعوٰ ی کیا ہے کہ اتحاد میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی تجویز بھی زیر غور ہے آئندہ کے احتجاج کے حوالے سے تاحال حتمی کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔


ای پیپر