Source : Yahoo

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراءکا بینک اکاﺅنٹ کھل گیا
07 اگست 2018 (22:10) 2018-08-07

ملتان:پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خواجہ سرا ءکا بینک اکاﺅنٹ کھل گیا۔ترجمان فرسٹ وومن بینک کے مطابق منظور نامی خواجہ سرا ءکا اکانٹ بینک کی ملتان برانچ میں کھولا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ خواجہ سرا ءمنظور نے زندگی آسان اکاﺅنٹ کھولا ہے جبکہ فرسٹ وومن بینک کی مزید برانچیں بھی خواہش مند خواجہ سراﺅں کے اکاﺅنٹ کھولیں گی۔خواجہ سرا ءمنظور نے کہا کہ ہم لوگوں کا اپنے پیسے حفاظت سے رکھنا ایک بہت بڑا مسئلہ تھا، ہم اپنی جمع پونجی گنوا چکے ہیں، اپنے ساتھ رقم رکھنا ممکن نہیں ہوتا اور ہم اپنے پیسے اپنی کوٹری میں چھوڑنے پر مجبور تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فرسٹ وومن بینک آکر بات کی تو یہ انہوں نے کرم کیا اور مجھے اکاﺅنٹ کھولنے کی اجازت دی۔منظور نے کہا کہ میں نے ایک ہزار روپے سے اپنا بنک اکاﺅنٹ کھولا ہے، یہ ایک بہت اچھا تجربہ ہے اور میں بہت خوش اور مطمئن ہوں۔


ای پیپر