Source : Yahoo

گرینڈ اپوزیشن سڑکوں پر آنے کو تیار
07 اگست 2018 (21:41) 2018-08-07

اسلام آباد: عام انتخابات2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم لیگ ن نے کل الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب کے مطابق عام انتخابات میں تاریخی دھاندلی میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اس پرالیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گرینڈ اپوزیشن نے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور مولا نا فضل الرحمن اس احتجاجی جلسے کی قیادت کرینگے .

سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایاکہ مظاہرے میں مسلم لیگ (ن) سمیت پاکستان الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن میں شامل دیگر جماعتیں شر کت کریں گی جس میں پیپلز پارٹی، ایم ایم اے سمیت دیگر جماعتیں احتجاج میں شامل ہونگی۔

احتجاجی مظاہرے میں (ن) لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز اور منتخب ارکان شریک ہوں گے یہ مظاہرہ پرامن ہوگا اور اس کا دورانیہ کتنا ہوگا اس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایاکہ ماضی میں ریڈ زون ایریا میں 120 دن کا دھرنا دیا گیا جس میں سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکائے گئے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔


ای پیپر