ڈالر کی قیمت ایک بار پھر اوپر جانے لگی
07 اگست 2018 (20:46) 2018-08-07

لاہور :ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق اضافے کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 124 روپے 37 پیسے ہوگئی ، دو روز میں ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ماہرین معیشت نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے معیشت پر منفی اثرات پڑیں گے اور روزمرہ استعمال کی اشیا کے بھی مہنگا ہونے کا خطرہ ہے۔


ای پیپر