کراچی میں کھربوں کی زمین کوڑیوں کے مول فروخت کرنے کا انکشاف
07 اگست 2018 (18:47) 2018-08-07

کراچی : کراچی میں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر کھربوں روپے کی قیمتی زمین کوڑیوں کے مول فروخت کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد محکمہ کوآپریٹو نے 18 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کی لیز، سب لیز، رجسٹریشن اور سیل ڈیڈ پر مکمل پابندی لگانے کے لیے بورڈ آف ریونیو کو باضابطہ طور پر درخواست کردی ہے۔


تفصیلات کے مطابق محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے بورڈآف ریونیو کی رجسٹریشن اینڈ اسٹیمپ ونگ کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان1 8 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن، لیز، سب لیز اور سیل ڈیڈ نہ کی جائے۔


ان میں عندلیب سوسائٹی، ایکس سروس مین سوسائٹی، انکم ٹیکس سوسائٹی، پوسٹ آفس ورکرز سوسائٹی، کے ڈی اے آفیسرز سوسائٹی، کوئٹہ ٹاؤن سوسائٹی،عظیم آبادسوسائٹی،ایچ ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی، علامہ عثمانیہ سوسائٹی، سندی مومن سوسائٹی،آرکیٹیکٹ انجنیئرنگ سوسائٹی، کاغان سوسائٹی، سول ایوی ایشن ایمپلائز سوسائٹی، نیشنل سینٹر سوسائٹی، کوکن مسلم سوسائٹی اور پی سی ایس آئی آر سوسائٹی شامل ہیں۔


ای پیپر