07 اگست 2018 (18:42) 2018-08-07

اسلام آباد :ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روزملنے والاپروٹوکول واپس کردیا، وہ صرف دو گاڑیوں کے قافلے میں اسلام آباد سے پشاور روانہ ہوئے ، اور پشاور پہنچ کر بھی کوئی پروٹوکول نہیں لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے کیساتھ گاڑی میں پشاور کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول اور روٹ لگوائے  رواں دواں ہیں ،صرف دو پولیس کی گاڑیاں آگے ہیں اور ٹریفک اہلکار سائیڈ پر کھڑے ٹریفک کو کنڑول کر رہے ہیں ۔

فواد چوہدری کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ قافلے میں پروٹوکول کی گاڑیاں نہ جائیں، عمران خان نے اپنی نقل وحرکت کے دوران روٹ نہ لگانےکی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا کے سامنے پیش ہو ئے، نیب کی جانب سے 15 سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ عمران خان کو دیا گیا ہے جس کا جواب انہیں 15 دن میں دینا ہو گا۔


ای پیپر