Source : Yahoo

میری بیٹی میری پہلی ترجیح ہے، ایشوریا رائے
07 اگست 2018 (17:48) 2018-08-07

ممبئی:سابق حسینہ عالم اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے کہا کہ ان کی انکی بیٹی ارادھیا ان کی پہلی ترجیح ہے ۔ ایشوریا رائے بچن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی بیٹی ارادھیا کی پیدائش کے بعد ان کی اپنے لئے ترجیحات بھی ثانوی ہوگئیں اور ان کی بیٹی ان کے لئے پہلی ترجیح بن گئی،یہی وجہ وہ اپنی بیٹی کے اردگرد کا ماحول نارمل رکھنا چاہتی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ان کی ماں نے ان کا خیال رکھا وہ اسطرح اپنی بیٹی کا خیال رکھنا چاہتی ہیں اور وہ اس کا ہر کام خود کرنا پسند کرتی ہیں۔ فلم فنے خان پر ان کی بیٹی ارادھیا کے ردعمل کے سوال پر ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی مسکراتی آنکھیں اس بات کا ثبوت تھیں کہ ان کی بیٹی اور اس کی دوستوں کو فلم اچھی لگی ۔فلم فنے خان میں اپنے کردار کے بارے میں ان کا کہناتھا کی ان کا کردار فلم میں مختصر مگر اہم تھا اور سب کے ساتھ کام کرنا نہایت خوشگوار تھا ۔


ای پیپر