بھارت میں ٹیبل ٹینس سٹار نے ہراسانی کا الزام لگانے والی لڑکی سے شادی کر لی
07 اگست 2018 (17:44) 2018-08-07

نئی دہلی :بھارتی ٹیبل ٹینس اسٹار سومیہ جیت گھوش نے خود پر ریپ کا الزام عائد کرنے والی لڑکی سے شادی کرلی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق سومیہ جیت گھوش مارچ میں جرمنی میں ایک کلب کی جانب سے بیڈمنٹن کھیل رہے تھے جب بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک 18 سالہ لڑکی نے ان کیخلاف ریپ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی۔


سومیہ جیت گھوش نے کہا کہ میری اس لڑکی کیساتھ دوستی ضرور رہی مگر مجھ پر جو الزامات لگے ان سے میرا کیریئر تباہ ہوگیا، مگر مجھے امید ہے کہ شادی کے بعد اب عدالت میں میرے خلاف کیس خارج کردے گی اور میں دوبارہ اپنی ٹریننگ شروع کرسکوں گا۔


ای پیپر