کسی پلیئر کو ٹینس کورٹ سے دور رکھنا ممکن نہیں : ثانیہ مرزا
07 اگست 2018 (16:55) 2018-08-07

نئی دہلی : بھارتی ٹینس کی سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ آپ کسی پلیئر کو ٹینس کورٹ سے کچھ وقت کے لیے تو دور رکھ سکتے ہیں مگرہمیشہ کیلئے نہیں ۔


ان خیالات کا اظہار بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ ان دنوں کورٹ سے دور ہیں اور اپنا زیادہ وقت اسی حوالے سے صرف کررہی ہیں،اس ٹوئٹ پر ان کے فالورز نے ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر سرینا ولیمز کے ہاں بھی گزشتہ برس بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کیوجہ سے وہ بھی چند ماہ تک کھیل سے دور رہی تھیں۔


ای پیپر