فوٹوبشکریہ فیس بک

شہباز شریف نے این اے 249 کے نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے
07 اگست 2018 (15:20) 2018-08-07

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے این اے 249 کے انتخابی نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے۔ این اے 249 کراچی سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا سے ہار گئے تھے۔ اس حلقے سے فیصل واوڈا 35344 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ شہباز شریف 34626 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

شہباز شریف نے این اے 249 کراچی میں 700 سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہارنے پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرنگ افسر نے مسترد کر دیا تھا۔ گزشتہ روز شہباز شریف کی جانب سے این اے 249 کے نتائج کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی گئی تھی اور اب انہوں نے انتخابی نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر دیا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی میں شدید بے قاعدگیاں ہوئی ہیں اور انہی بے ضابطگیوں کے باعث پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کامیاب ہوئے ہیں لہذا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی جس کے بعد درخواست کی سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر