فوٹوبشکریہ فیس بک

سعودی عرب نے کینیڈا جانے اور آنے والی اپنی تمام پروازیں معطل کردیں
07 اگست 2018 (12:12) 2018-08-07

ریاض: سعودی عرب اور کینیڈا میں سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا، سعودی عرب نے کینیڈا جانے اور آنے والی اپنی تمام پروازیں معطل کردیں، سعودی عرب نے کینیڈا میں زیر تعلیم طلبہ کو دوسرے ممالک منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

کینیڈا کا موقف گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے، جن افراد کا ذکر کیا گیا انہیں ملکی قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا، ہمارے قوانین گرفتار افراد کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اندرونی معاملات میں مداخلت پر کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلالیا تھا جبکہ کینیڈین سفیر کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیکر 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

سعودی عرب کی جانب سے اس اقدام کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان روابط کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے اور ہر قسم کا لین دین اور تجارت بھی ختم کردی گئی ہے۔


ای پیپر