فوٹوبشکریہ فیس بک

جمشید دستی نے مفت بس سروس بند کر دی
07 اگست 2018 (10:02) 2018-08-07

مظفر گڑھ: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والی بس سروس بند کر دی ہے۔

قومی اسمبلی کی تین اور ایک صوبائی نشست ہار کر پارلیمانی سیاست سے باہر ہو جانے والے جمشید دستی نے نہ صرف فری بس سروس ختم کر دی بلکہ پانچوں بسوں کو مقامی پیٹرول پمپ پر کھڑا کر دیا ہے۔

جمشید دستی نے اپنے انتخابی حلقے این اے 182 سمیت قریبی علاقوں میں شہریوں کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 2010ء کے بعد مفت بس سروس شروع کی تھی اور ان بسوں میں سفر کرنے والے شہریوں سے کرایہ وصول نہیں کیا جاتا تھا۔

جمشید دستی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سہیل غوری کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے سبب فری بس سروس معطل کی گئی جسے چند روز بعد بحال کر دیا جائے گا۔


ای پیپر