فوٹوبشکریہ فیس بک

عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان
07 اگست 2018 (09:32) 2018-08-07

اسلام آباد: عام انتخابات2018ء میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آج الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 4 اگست تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جارہے ہیں۔ جس کے بعد سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرستوں کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ جبکہ 9 اگست تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے جائیں گے۔

بعدازاں صدر پاکستان قومی اور چاروں صوبوں کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔ پہلے اجلاس میں منتخب اراکین خود حلف اٹھانے کے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کا چناؤ بھی کریں گے۔


ای پیپر