دوسروں کو پاگل کہنے والی اداکارہ میرا خود امریکی پاگل خانے میں داخل
سورس:   فائل فوٹو
07 اپریل 2021 (21:00) 2021-04-07

واشنگٹن: تنازعات کا شکار رہنے والی ادکارہ میرا ایک بار پھر سے امریکا میں ایسے تنازعے میں الجھ گئیں ہیں کہ انہیں پاگل خانے میں داخل کروا دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق میرا کو  امریکی ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی اور پروٹوکول مانگنے پر پاگل قرار دیتے ہوئے انہیں پاگل خانے میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ اداکارہ ان دنوں امریکا میں ہیں اور معروف پاکستانی بزنس مین کے گھر میں مقیم ہیں اور اداکارہ نے چند روز قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسئین لگوائی جس کے بعد ان کو بخار ہو گیا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ معروف پاکستانی بزنس مین کے قریبی ساتھی کے ساتھ ہسپتال چیک اپ کے لئے گھر سے نکلیں لیکن راستے میں کسی وجہ سے میرا کو اکیلے ہی  ہسپتال جانا پڑا ۔ اداکارہ میرا نے ہسپتال پہنچ کر اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ میں پاکستان کی ٹاپ ہیروئن ہوں اور وزیراعظم عمران خان نے مجھے پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ کی بھی آفر کی تھی لہذا مجھے سب سے پہلے پروٹوکول کے تحت چیک کیا جائے ۔ 

اس ساری صورتحال پر امریکی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آپ جو کچھ بھی ہیں وہ پاکستان میں ہیں لیکن ہم یہاں پر مریضوں کو ان کی باری کے مطابق ہی  چیک کرتے ہیں جب آپ کی باری آئے گی تو آپ کو بلا لیں گے آپ انتظار کریں ۔ 

اداکارہ میرا اپنی ضد پر اڑی رہیں جس کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہسپتال والوں کو اطلاع کر دی اور ہسپتال کی ٹیم اداکارہ میرا کو اپنے ساتھ لے گئی اور اداکارہ دو روز سے مینٹل ہسپتال میں ہی ہیں ۔ اداکارہ میرا نے اس ساری صورتحال کے بعد اپنی غلطی تسلیم کر لی لیکن ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ امریکی قانون کے مطابق اب آپ کو آپ کا سپانسر ہی یہاں سے لے جا سکتا ہے ۔ 

اداکارہ میرا جس معروف پاکستانی بزنس مین کے پاس ٹھہری ہیں وہ اس صورتحال سے پریشان ہیں لیکن اداکارہ میرا کی واپسی کے لئے سرگرم بھی ہیں ۔ دوسری طرف  اداکارہ میرا  کی والدہ نے پاکستانی حکام سے درخواست کی ہے کہ  میری بیٹی کو پاکستان واپس لایا جائے۔


ای پیپر