Marryam Nawaz PMLN leaving Pakistan
07 اپریل 2021 (20:04) 2021-04-07

لاہور :جمعیت علما اسلام کے سینئررہنما حافظ حسین احمد نے بڑ ا دعوی کرتےہوئے کہا کہ فضل الرحمن اور مریم نواز نے چپ کا روز ہ ایسے ہی نہیں رکھا ،پی ڈی ایم میں شامل مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز نے اہم لائحہ عمل طے کر لیا ہے ،انہوں نے کہا مریم نواز کیلئے لندن روانگی کیلئے جد ہ ماڈل نافذ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم صورتحال نےفضل‏الرحمان کو قرنطینہ پرمجبورکردیا۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اورمریم نواز نےچپ کاروزہ ‏ایسےہی نہیں رکھا، مریم نواز کی روانگی کیلئےجدہ ماڈل کو دوبارہ آزمانےکافیصلہ کیاگیا ہے،حافظ حسین نے کہا کہ اس بار رفیق حریری کی جگہ مضبوط کاروباری مہرہ استعمال کیا جائے گا، ‏پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنےکافیصلہ لندن پلان کاطےشدہ حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےاپنےمقدمات سےبچنےکیلئےجےیوآئی کواستعمال کیا، نوازشریف‏نےبیماری کابہانہ بناکرلندن فرارکیلئےہمیں استعمال کیا، فضل الرحمان کوکہہ دیاتھاکرپشن کے‏بڑوں کی لڑائی میں نہ کودیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا تھا کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو نمائشی صدر بنا کر بڑی ہوشیاری سے اپنا کام نکلوایا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا نمائشی صدر بنایا تھا۔پی ڈی ایم غیر فطری اور مفاداتی اتحاد تھا، پی ڈی ایم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نواز شریف نے ہوشیاری سے کام لیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی دونوں بڑی جماعتوں نے مولاناکے ساتھ ہاتھ کر دیا، پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیںانہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد ملک میں نئی سیاسی صف بندی رونما ہونےوالی ہے، نواز شریف نے اپنے معاملات سیدھے کرنے کے لیے پی ڈی ایم بنائی تھی۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی انداز میں اپنے معاملات آگے بڑھا رہی تھی، پیپلزپارٹی نے بھی بڑی ہوشیاری سے پی ڈی ایم کو کٹھ پتلی بنادیا تھا۔


ای پیپر