AI report slams India for its clampdown on civil liberties in IIOJK
07 اپریل 2021 (17:11) 2021-04-07

ممبئی :ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کا مکروہ چہرہ ایک دفعہ پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ،رپورٹ کے مطابق رواں سال بھی بھارت میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی دیکھی گئی،مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ،غیر قانونی گرفتاریاں اور میڈیا پر پابندیوں کی طرف اشارہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ بھارت میں اقلیتیں اور بالخصوص مسلمان غیر محفوظ ہیں، مودی کے دور حکومت میں انتہاپسندی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، ا نتہا پسند بھارتیوں کے دور حکومت میں جمہوری روایات کا گلہ گھونٹ دیا گیا۔

 انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے ، گزشتہ سال اور رواں سال  میں بھی بھارت میں انسانی حقوق کی  بدترین پامالی دیکھی گئی،رپورٹ میں نام نہاد سر چ آپریشن کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں اور صحافیوں پر تشدد کی مذمت بھی کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں اقلیتیں اور بالخصوص مسلمان غیر محفوظ ہیں، مودی کے دور حکومت میں انتہاپسندی میں اضافہ ہورہا ہے ، جمہوری روایات کا گلہ گھونٹ دیا گیا۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے گزشتہ سال اور رواں سال میں بھی بھارت میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی دیکھی گئی۔

 انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ میں مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں اور صحافیوں پر تشدد  کی بھی مذمت کی گئی،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کسان کش پالیسیوں متعارف کروانے اور کسانوں کے احتجاج کو دبانے کی کوششوں پر بھی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

بین الاقوامی تنظیم نے مودی کے دور حکومت میں اقلیتوں  اور بالخصوص مسلمانوں پر  بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا،رپورٹ میں متنازعہ شہریت قوانین  کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانے  کی منظم سازش کو بے نقاب کیا گیا ۔


ای پیپر