Trade organizations, profits, 50%, Ramadan, Tahir Ashrafi, PM Imran Khan Special Assistant
07 اپریل 2021 (14:00) 2021-04-07

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ تاجر تنظیمیں رمضان میں اپنا منافع پچاس فیصد کر دیں ۔

طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے طے شدہ ایس اوپیز پر رمضان میں عمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نمازی مساجد میں ماسک کا استعمال کریں ، گھر سے وضو کرکے آئیں اور جائے نماز ساتھ لائیں ۔ اس کے علاوہ نماز کے دوران مناسب فاصلے کا بھی خیال رکھا جائے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 102 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ 4004 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اموات کی تعداد 15 ہزار 26 ہو گئی ہے ۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 20 ہزار 789 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز وبا کے 41 ہزار 699 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 4 ہزار 4 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9.60 فیصد رہی ۔


ای پیپر