Kim Kardashian, Billionaire, US model, forbes, world richest list
07 اپریل 2021 (09:47) 2021-04-07

نیویارک: امریکا کی نامور ماڈل اور رئیلٹی شو کی میزبان کم کارڈیشین بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہو گئی ۔

واضح رہے کہ 2011 میں وہ پہلی بار فوربز میگزین کا حصہ اُس وقت بنی جب ٹویٹر پر اُن کے فالورز کی تعداد 6۔6 ہوئی جو اُس وقت امریکی صدر باراک اوباما سے کم لیکن اشٹن کچر سے زیادہ تھی ۔ پانچ سال بعد کم کارڈیشین دوبارہ فوربز کی زینت اپنی موبائل گیم کی مقبولیت کے باعث بنی جس نے اُس سال 51 ملین ڈالر کمانے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔ لیکن اب وہ پہلی بار سرکاری طور پر دنیا کے ارب پتی فہرست میں شامل ہو گئیں ہیں ۔

فوربز کے مطابق امریکی ماڈل کی مالیت اب ایک ارب ڈالر ہے جو اکتوبر میں 780 ملین ڈالر تھی ، کم کارڈیشین کے دو منافع بخش کاروبار کے کے ڈبلیو بیوٹی اور سکیمز نے اُن کی دولت میں اضافہ کیا ۔

اس کے علاوہ رئیلٹی شو اور دوسرے چھوٹے کارروبار کی کمائی نے بھی امریکی ماڈل کی دولت میں اضافہ کیا ۔

خیال رہے کہ آن لائن خریداری کی ویب سائٹ ایمازون کے مالک 'جیف بیزوز' مسلسل چوتھے سال دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں ۔

امریکی جریدے 'فوربز' کے مطابق 177 ارب ڈالر مالیت اثاثوں کے ساتھ جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص ہیں ۔ امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک 'ایلن مسک' 151 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور فرانسیسی بزنس مین برنارڈ آرنالٹ 150 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص ہیں ۔ دنیا کے 2 ہزار 7 سو 55 ارب پتی افراد کی مجموعی دولت کا تخمینہ 13 کھرب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے ۔


ای پیپر