مسز سری لنکا کے سر سے تاج چھیننے کی کوشش

کولمبو: سری لنکا کی سال 2021 کی فاتح قرار پانے والی ملکہ حسن سے سٹیج پر تاج چھین لیا گیا اور ہاتھ پائی کے دسوران کے سرپر چوٹ آئی ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اتوار کے روز معنقدہ ایک تقریب میں سری لنکن بیوٹی کوئن پشپیکا ڈی سلو کو مسز سری لنکا کا خطاب دیا گیا ، تاہم کچھ ہی لمحوں بعد 2019 کی فاتح کیرولن جوری نے مسز ڈی سلو کے سرپر سجایا گیا تاج اتار کر رنر اپ کو پہنا دیا ۔
کیرولن جوری نے دعویٰ کہا ڈی سلو اس لقب سے نوازا جاسکتا کیونکہ انہیں طلاق دے دی گئی ہے ۔ ڈی سلوا اور کیرولن جوری کے درمیان سٹیج پر ہاتھا پائی کے دواران سری لنکا کا سب سے بڑا بیوٹی ایوارڈ جیتنے والی ملکہ حسن کے سر میں چوٹ آئی ۔
جوری نے اس کے سر سے تاج اتارا اور زور زور سے کہنے لگی کہ یہ طلاق یافتہ ہے اس کا حق نہیں بنتا ۔ رنر اپ اصل فاتح ہے ۔
اس واقعہ کے بعد مسز ڈی سلوا روتے ہوئے سٹیج سے باہر چلی گئی ۔ بعد میں منتظمین نے مسز ڈی سلوا سے معافی مانگتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے شوہر سے علحیدگی اختیار کی ہے اور ان کو طلاق نہیں دی گئی ہے ۔