وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر کو بڑی پیشکش
07 اپریل 2020 (23:20) 2020-04-07

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے کورونا وائرس سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ دونوں رہنمائوں نے وبا کے خلاف مل کر کوششیں کرنے کا عزم کیا۔

منگل کو وزیراعظم ہاس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔وزیراعظم نے کورونا وائرس کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر ترک عوام اور حکومت سے تعزیت کی اور وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے تعاون اور یک جہتی کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم نے ترک حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پروازوں کی معطلی کے باعث وہاں پھنسے پاکستانیوں کو سہولت دینے پر شکریہ ادا کیا۔بیان کے مطابق دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور ترکی کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کی کوششوں کو تقویت دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پاکستان سے زیادہ ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ترکی میں حیران کن طور پر گزشتہ ایک ہفتے میں نہ صرف کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ وہاں ہلاکتوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

ترکی میں 5 اپریل کو ریکارڈ 72 ہلاکتیں ہوئی تھیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 574 تک جا پہنچی جب کہ وہاں مریضوں کی تعداد بھی 27 ہزار سے تجاوز کر گئی۔


ای پیپر