ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی نے کام کر دکھایا
07 اپریل 2020 (18:54) 2020-04-07

واشنگٹن: ٹرمپ نے اپنے دوست ملک بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہائڈرو آکسی کلوروکوئین دوا امریکہ روانہ نہ کی تو اس کے نتائج بھگتنا پڑینگے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی بھارت کو دی گئی دھمکی اثر دکھاگئی، بھارت نے ہائڈرو آکسی کلوروکوئین دوا کی کھیپ امریکہ بھیجنے کی اجازت دے دی، بھارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کلوروکوئین اور پیراسیٹامول سمیت 14 دواؤں کی برآمد پر سے پابندی ہٹاتے ہوئےمناسب مقدار میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دوائیں ہمسایہ ممالک کے علاوہ عالمی وبا سے بری طرح متاثر ملکوں کو بھجوائی جائیں گی۔


ای پیپر