آرمی چیف کی ہدایت پر طبی آلات کوئٹہ روانہ
07 اپریل 2020 (18:26) 2020-04-07

راولپنڈی: آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ کیلئے روانہ کر دیئے گئے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کے لیے ضروری سامان بھجوا دیا گیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ لائن سپاہی ہیں،کورونا کے خلاف جنگ میں ترقی یافتہ ممالک کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

آرمی چیف نے کہاکہ حکومت ضروری وسائل، آلات کے حصول کیلئیکوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشکل حالات میں ہم سب کوصبر،ثابت قدمی دکھانے کی ضرورت ہے ۔


ای پیپر