کرونا وائرس :آرمی چیف کا اہم پیغام
07 اپریل 2020 (17:32) 2020-04-07

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عوام کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کورونا کے خلاف بلوچستان میں جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے لیے حفاظتی طبی آلات اور دیگر طبی سامان کوئٹہ بھیجا جارہاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طبی آلات کی ا یمرجنسی سپلائی کوئٹہ کے لیے روانہ کردی گئی ہے اور بلوچستان کے طبی عملے کے لیے ضروری سامان بھجوادیا گیا ہے،آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ کے لیے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہےکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں، مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لیے سخت کوشش کررہی ہے۔


ای پیپر