چینی ،آٹا ،سکینڈل:وزیر اعظم عمران خان نے اہم اعلان کر دیا
07 اپریل 2020 (16:05) 2020-04-07

چینی ،آٹا سکینڈل سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن رپورٹ سامنے آنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی او رپنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا،کابینہ ہو یا میری انتظامی ٹیم ،بہتری کیلیے ہر قدام اٹھایا جائے گا،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آٹا ، چینی بحران کے ذمے داروں کا تعین کمیشن کرے گا،25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے پر سخت ایکشن لوں گا،جو بھی ملوث ہوا سخت سزادی جائے گی ۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں آٹا و چینی بحران پر رپورٹ زیر بحث رہی ،بعض وزرراکا کہناتھا کہ کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کیا جاتا اس پر وزیراعظم عمران خا ن نے کہاکہ میری ہدایت پرانکوائری کمیٹی کی رپورٹس جاری کی گئیں،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آٹا ، چینی بحران کے ذمہ داروں کا تعین کمیشن کرے گا،25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے پر سخت ایکشن لوں گا،جو بھی ملوث ہوا سخت سزادی جائے گی ۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی او رپنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا،کابینہ ہو یا میری انتظامی ٹیم ،بہتری کیلیے ہر قدام اٹھایا جائے گا۔


ای پیپر