کامیڈی کے نام پر غلط جملوں کا استعمال ہوتا ہے : امانت چن
07 اپریل 2019 (16:53) 2019-04-07

لاہور: دور حاضر میں تھیٹر کی دنیا کے کامیڈین کنگ امانت چن نے کہا ہے کہ سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں کو بہترین جگت بازی سے ہنسانا ایک مشکل فن ہے اور بہت کم لوگو کو اس پر عبور حاصل ہے ، نا مناسب جملوں کے ذریعے مزاح پیدا کرنے والوں نے اسٹیج کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ کامیڈی کے نام پر ایسی جگتوں کا استعمال کیا جائے جس سے کوئی بھی شخص اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر شرمندگی محسوس کرے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیج ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے اصلاح ہونی چاہیے اور ماضی میں اس کی مثالیں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میر ے منہ سے کبھی بھی ایسی کوئی بات نہ نکلے جس سے فیملی کو ایک دوسرے سے شرمندگی محسوس ہو۔


ای پیپر