کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق
07 اپریل 2019 (14:32) 2019-04-07

کراچی : کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے،1ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری میں فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ، ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ، جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت خالد محمود کے نام سے ہوئی ،خالد محمود درخشاں تھانے میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا جبکہ دوسرا جاں بحق ہونے والا شخص ایک راہگیر ہے اور اس کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ۔

پولیس بتایا کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار 2 افراد کی جانب سے یہ فائرنگ کی گئی، فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان نشے کی حالت میں تھے اور وہ گشت پر موجود اہلکاروں پر کر کے گاڑی چھوڑ کر فرار ہو ئے ، ان میں سے 1ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتا ل ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص سعید احمد بھی دم توڑ گیا ۔


ای پیپر