بشریٰ بی بی خدا کی نعمت ہیں : عمران خان
07 اپریل 2019 (11:17) 2019-04-07

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ بشری بی بی ان کیلئے خدا کی نعمت ہیں اور جب تک زندگی ہے دونوں ساتھ رہیں گے۔ٹی وی انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے وضاحت کی کہ ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

مزید برآں وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ حضورﷺ کا فرمان ہے کہ نا انصافیوں کی وجہ سے کئی قومیں تباہ ہوئیں۔اپنے ٹویٹر پیغام پر عمران خان نے لکھا آپ ﷺ نے فرمایا تباہی کی وجہ طاقت ور اور کم زور کے لیے الگ الگ قانون تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں احتساب عدالت کے حکم پر نیب ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے پہنچی تھی لیکن انھیں گرفتار کرنے میں نا کام رہی، لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے۔


ای پیپر