ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے پہلے بچے کا نام بتا دیا
07 اپریل 2018 (22:15) 2018-04-07

ممبئی :شادی کو گزرے آٹھ سال ہو گئے، ثانیہ اور شعیب کے چاہنے والے ہمیشہ کی طر ح یہ سننے کیلئے بھی بیتاب رہے کہ کب خوشخبری سننے کو ملے گی ۔میڈیا پر اکثر ثانہ اور شعیب کو ایسے سوالات کا سامنا کرنا پڑتا رہا ۔ایسے ہی ایک موضوع پر خطا ب کر تے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب اور میں نے اس حوالے سے بات کی اور طے پایا کہ جب بھی ہمارا بچہ ہو گا اس کا خاندانی نام مرزا ملک ہو گا ناکہ صرف ملک ۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک پہلی اولاد کے طور پر بیٹی کے خواہشمند ہیں انہوں نے مزید ذکر کر تے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کی بہن صرف دو بہنیں ہی ہیں ہمارا کوئی بھائی نہیں اور نا ہی ہماری کبھی ایسی خواہش رہی کہ ہمارا بھی کوئی بھائی ہو ۔خاندان کے اکثر لوگ والدین کو کہتے رہتے تھے جس کی وجہ سے میری ان سے لڑائی بھی ہو جاتی تھی ۔میرانام آج بھی ثانیہ مرزا ہے،میں نے شادی کے بعد اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیا ،یہ آگے بھی بڑھے گا۔


ای پیپر