لمبی قطاروں سے چھٹکارا ۔۔۔گھر بیٹھے گاڑی میں پیٹرول ڈلوائیں
07 اپریل 2018 (21:56) 2018-04-07

لاہور :جی ہاں دنیا کی بدلتی صورتحال میں کے پیش نظر ہر سمت ٹیکنالوجی کا ہی بول بالا ہے ۔جدید ٹیکنالوجی نے انسان کو سمارٹ سے سمارٹ بنا دیا ہے ۔انسان کی فطرت ہی ایسی بنتی جار ہی انسان بھی اتنا آرم پسند ہوتا جا رہا ہے بس آنکھ جھپکتے ہی اس کی تمام خواہشات پور ی ہو جائیں ۔گدھا گاڑی کے زمانے سے لے کر جدید دور میں ایک کلک پر گاڑی اپنے دروازے پر منگوانے جیسی سہولیات کو ہم کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں ۔اب ایسا ہی ایک نیا کام یو اے ای کی کمپنی بھی آزمائشی طور پر کرنے جا رہی ہے ۔

متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی ایسی سروس متعارف کروا رہی ہے کہ اگر آپ کی گاڑی میں ایندھن کم ہے یا آپ پٹرول پمپ پر جانے کی زحمت نہیں کر نا چاہتے تو ایسی صورت میں پٹرول آپ کو گھر کی دہلیز پر ہی فراہم کیا جائے گا۔جی ہاں امارات میں ایندھن کی اہم ترین تقسیم کار کمپنی’ایڈنوک ڈسٹری پیوشن‘نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی تجرباتی طور پر ایک نئی سروس متعارف کروا رہی ہے، جس کا نام’مائی اسٹیشن‘ ہوگا۔اس سروس کے ذریعے صارفین کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ اپنے گھر یا گاڑی کی جگہ پر بھی ایندھن یا گیس سلنڈر حاصل کر سکیں گے۔اپریل کے وسط سے ابوظہبی میں ایڈنوک ڈسٹری بیوشن کے صارفین معمولی فیس کے عوض اس خصوصی سروس سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ رواں برس کے دوران ہی امارات کے مختلف حصوں میں کمپنی کی یہ سروس عام کر دی جائے گی۔


ای پیپر