ڈاکٹر رمیش کمار کے بعد ایک اور رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کو الوداع کہہ دیا
07 اپریل 2018 (20:39)

نوابشاہ :ملک کا بدلتا سیاسی منظر نامہ ہر کسی کیلئے حیران کن ہے ۔الیکشن کی آمد آمد پر تمام سیاسی پنچھی اپنی اپنی پسندیدہ جماعتوں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ایسا بھی کہہ سکتے ہیں کہ سیاسی وفاداریاں بدل رہی ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر رمیش کے بعد ایک اور رکن قومی اسمبلی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بھون داس پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹوئٹر پر بھون داس کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے نوابشاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بھون داس 2013 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


ای پیپر