اسلام آباد میں امریکی ڈیفنس ائیر تاشی کی گاڑی سے ایک شخص جاں بحق
07 اپریل 2018 (18:43) 2018-04-07

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔حادثہ وفاقی دارالحکومت میں دامن کوہ کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس ائیر اتاشی کی گاڑی نے دامن کوہ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسافر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے وقت امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس ائیر اتاشی خود گاڑی چلا رہے تھے۔


ای پیپر