آئندہ الیکشن بارے عمران خان نے اہم اعلان کر دیا ،امپائر کا تذکرہ
07 اپریل 2018 (17:38) 2018-04-07

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیسا پیپلز پارٹی نے چلایا، ن لیگ کے سوا تمام پارٹیاں 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی پر متفق ہیں۔رمیش کمار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ قائداعظم نے جو خدشات کا اظہار کیا تھا وہ نریندرمودی کے بھارت میں سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر رمیش کمار کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مانتی ہے کہ اقلیتوں کوبھی برابرکے حقوق حاصل ہیں،قانون کی عملداری نہ ہونےکی وجہ سے حقوق برابرنہیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق نگراں حکومت ملک میں صاف شفاف الیکشن کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی تھی لیکن اب ہم الیکشن میں پنکچر لگانے والے امپائر قبول نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف اقلیتوں کو مکمل طور پر تحفظ دے گی، خدشات دور کرے گی، 2013ءکےانتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے کہادھاندلی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سوائے ن لیگ کے سب نے کہا کہ یہ انتخابات آر اوز کے انتخابات تھے، توہین عدالت کیس میں مجھے بلایا گیا تو عدالت کو بتایا کہ وہ کہا وہ آراوز کے بارے میں کہا تھا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے اسمبلی میں الگ جھوٹ بولا سپریم کورٹ میں الگ، وہ کہتے ہیں انھوں نے تنخواہ نہیں لی اور اب پتاچل رہا ہے کہ تنخواہ لی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی تھیں کہ بیرون ملک تو کیا ہماری پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، لیکن پاناما میں پکڑے جانے کے بعد انہوں نے سب تسلیم کیا اور جے آئی ٹی نے ان کی ساری جعلسازی بیان کردی، پھر شریف فیملی نے اپنے فلیٹس بھی تسلیم کئے، قطری خط کو نوازشریف اور مریم نے خود ہی مسترد کردیا، ہمارا سوال صرف اتنا ہے کہ نوازشریف بتائیں پیسا کیسے کمایا اور باہر کیسے بھجوایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آصف زرداری کوغلط فہمی ہے کہ سینیٹ انتخابات کی طرح پیسا چلا کر پنجاب کی وزارت اعلیٰ لے لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی کوشش ہے کہ عدلیہ کو بے توقیر کرکے کرپشن بچالیں،مینارپاکستان کے جلسے میں دیکھیے گا کہ قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے۔


ای پیپر