کم عمر لڑکوں کے سائبر اکاﺅنٹس بند کردیے گئے
07 اپریل 2018 (17:18) 2018-04-07

بیجنگ:چین کے سائبر سپیس ریگولیٹرز نے 18سال سے کم عمر لڑکوں کے پانچ ہزار سے زیادہ اکاﺅنٹس بند کردیے ۔ سائبر سپیس انتظامیہ کے مطابق تین لاکھ ایسے ویڈیو کلپس بھی ختم کردیے گئے ہیں۔ جو چھوٹی عمر کے لڑکوں نے وائرل کیے تھے۔ مارچ تک 70ایسی ایپس بھی بند کردی گئی ہیں جو عریانی ،فحاشی اور جوئے میں ملوث تھیں۔ انتظامیہ نے اس سلسلے میں دو سائٹس کو انتباہ کیا ہے۔ کہ وہ اس قسم کی حرکتوں سے بعض آجائیں۔دو کمپنیوں کو بھی وارننگ دی گئی ہے۔ جن پر الزام ہے کہ چھوٹی عمر کے بچوں کو نقصان دہ مواد فراہم کرتے تھے۔


ای پیپر