دھرنا گروپ نے نیا پاکستان بنانے کے خالی نعرے لگائے : شہباز شریف
07 اپریل 2018 (13:14) 2018-04-07

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھرنا گروپ نے نیا پاکستان بنانے کے خالی نعرے لگائے ، تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا،ہم نے خوشحالی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا ہے، موقع ملا تو خیبرپختونخوا میں بھی ترقی اور خوشحالی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔


شہبازشریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشحالی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا ہے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ نے نیا پاکستان بنانے کے خالی نعرے لگائے ، تبدیلی عوام کی خدمت سے آتی ہے،کھوکھلے دعوں سے نہیں، تبدیلی کے دعوے داروں نے جھوٹ اور یوٹرن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔


وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا، اللہ تعالی نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا میں بھی ترقی اور خوشحالی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔


ای پیپر