پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے: ملیحہ لودھی
07 اپریل 2018 (12:50) 2018-04-07

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے ، کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں، کشمیر میں بھارتی جارحیت سے عالمی امن و سلامتی کو خطرہ ہے ، بھارت کو کشمیر میں اپنی بربریت روکنی ہوگی،مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے۔


نیویارک کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے عالمی امن و سلامتی کو خطرہ ہے ، بھارت کو اپنی بربریت روکنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور جنازوں تک پر فائرنگ کرتا ہے ، اسے یہ سب روکنا پڑے گا اور اب تبدیلی ضرور آئے گی کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے ، ہم کشمیری عوام کے بھی سفارتکار ہیں، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پر لڑرہا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل اور اسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے۔ ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے بھی ملاقات کی اور انہیں لائن آف کنٹرول پربھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔


ای پیپر