file photo

ترک صدر نے پڑوسی ملک یونان کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی
06 ستمبر 2020 (13:02) 2020-09-06

انقرہ: مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی جانب سے تیل اور گیس کی تلاش کے مشن پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے پڑوسی ملک یونان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ یونان زیر آب قدرتی وسائل کے تنازع پر ترکی کے ساتھ مذاکرات کرے ورنہ اسے تباہ کن جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول میں طبیہ شہر کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام تمام طرح کے پس منظر اور ان کے مرتب ہونے والے نتائج کے لیے تیار ہیں۔

دریں اثنا یونان کے وزیر خارجہ ترکی کے ساتھ پائے جانے والی کشیدگی سے متعلق بات چیت کے لیے امریکا پہنچے ہیں جہاں وہ امریکی حکام کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے بھی بات چیت کریں گے۔


ای پیپر