file photo

جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب، آرمی چیف کی یادگار شہدا پر حاضری
06 ستمبر 2020 (12:36) 2020-09-06

اسلام آباد: یوم دفاع کے موقع پر دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی دعائوں سے ہوا۔ مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز میں امیر بحر ظفر محمود عباسی نے یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے سلامی پیش کی۔ ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

لاہور میں مزار اقبال پر پنجاب رینجرز کے دستے نے سلامی دی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عامر مجید نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

غذر میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود نے شہید لالک جان کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔


ای پیپر