تحریک انصاف کی حکومت تک وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی ہوگا :وزیر اعظم
06 ستمبر 2019 (19:05) 2019-09-06

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی عثمان بزدار سے اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے سیاسی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تحریک انصاف کی حکومت ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی رہیں گے ۔

وزیر اعظم سے ملاقات میں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا ،عمران خان نے منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایات بھی جاری کیں ،ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں امن کی صورت حال پروزیر اعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی۔


ای پیپر