بھارت کشمیریوں پر پابندیوں میں نرمی کرے : امریکہ
06 ستمبر 2019 (17:17) 2019-09-06

واشنگٹن: امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وادی میں پانچ اگست کے اقدام کے بعد عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹیگس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ،سیاسی اور تاجر رہنماؤں کی گرفتاریوں اور خطے کے لوگوں پر عائد کی گئی پابندیوں پر گہری تشویش ہے انہوں نے کہا کہ وادی کے مخصوص علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ پر پابندی بھی باعث تشویش ہے۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وادی میں حقوق انسانی کا احترام کیا جائے اور انٹرنیت و موبائل نیٹ ورکس تک انکی رسائی بحال کی جائے


ای پیپر