Source : Yahoo

پاکستان کبھی کسی دوسرے ملک کی جنگ میں شامل نہیں ہوگا :وزیر اعظم عمران خان
06 ستمبر 2018 (21:56) 2018-09-06

راولپنڈی :جی ایچ کیو میں یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی وعسکری قیادت شریک ہے۔

بعد ازاں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کرکٹ نہ کھیلتا تو آج ایک ریٹائرڈ فوجی ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ پاکستان کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا اور ہماری خارجہ پالیسی بھی پاکستان کی بہتری کے لیے ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شرکت کے خلاف تھا لیکن جس طرح سے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں دنیا میں کسی بھی فوج نے اس طرح کی کامیابیاں حاصل نہیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ایک ادارہ ہے جو کام کر رہا ہے، فوج ایسا ادارہ ہے جہاں میرٹ کا نظام ہے، ہمیں اپنے ادارے مضبوط کرنے ہیں۔

یوم دفاع و شہداءکی مرکزی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان , مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف , پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور وزراءسمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ جمعرات کو یوم دفاع و شہدا پاکستان کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شرکت تھی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی تقریب کا حصہ تھے۔تقریب میں وزیر دفاع پرویزخٹک، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سابق کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

یوم دفاع و شہداءکی مرکزی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی تھے , تقریب میں آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا ۔ یوم دفاع و شہداءکی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان تھے  وزیر اعظم کی آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا ۔تقریب میں اسکول کے بچوں کے علاوہ قومی ہیروز، شہداءکے لواحقین، غازی، شوبز کے ستارے کے علاوہ دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔معروف گلوکار ساحر علی بگا نے تقریب کے آغاز میں ملی نغمہ گایا۔بعد ازاں تقریب میں شہید جوانوں کے اہلخانہ پر مبنی مختصر فلم دکھائی گئی جس نے حاضرین کے آنکھوں کو نم کردیا۔


ای پیپر