Source : Yahoo

تحریک انصاف نے متحدہ کے کپتان کی وکٹ گرانے کی تیاری کرلی
06 ستمبر 2018 (19:56) 2018-09-06

کراچی: تحریک انصاف نے متحدہ کے کپتان کی وکٹ گرانے کی تیاری کرلی ، زرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنمارشیدگوڈیل نے فاروق ستارکوپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی.

دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے فاروق ستارکوآمادہ کرنے کی کوشش کی،ایم کیوایم کے سینئررہنماڈاکٹرفاروق ستارکی پی ٹی آئی میں شمولیت کاامکان ہے،اسلام آبادمیں فاروق ستارکی تحریک انصاف کے سینئررہنماوں سے ملاقات کابھی امکان ہے.

ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما فاروق ستارکوعارف علوی کی نشست پرالیکشن لڑنے کی دعوت دیں گے امکان ہے ڈاکٹرفاروق ستارآئندہ چندروزمیں کوئی اہم فیصلہ کرسکتے ہیں فاروق ستارکومتحدہ ناچھوڑنے کے لئے ایم کیوایم کے پرانے ساتھی راضی کررہے ہیں۔


ای پیپر