ایسا کوئی خطرہ نہیں جسے فوج نمٹ نہ سکے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

06 ستمبر 2018 (19:33)

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہپاک فوج ہر مشکل مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، قوم اپنی پاک فوج پر یقین رکھے، قوم یقین رکھے کوئی ایسا خطرہ نہیں جس سے پاک فوج نمٹ نہیں سکتی ، پاکستان کےلئے جان دینے والا ہر فرد قابل احترام ہے، ہمیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے، شہداءکے اہلخانہ نے محسوس کیا ہو گا کہ ہم ان کے احسان مند ہیں ۔

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شہید تو شہید ہیں، پاکستان کےلئے جان دینے والا ہر فرد قابل احترام ہے، مسلح افواج کی پہلی ترجیح امن قائم کرنا ہے، آرمی چیف کا کسی شہید کے گھر جانا سب سے زیادہ مشکل کام ہے، شہید کے گھر والوں کا دکھ بانٹنا مشکل سرحد ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے، میڈیا نے یوم دفاع و شہداءپر جو مہم چلائی ہے وہ قابل تعریف ہے، شہداءکے اہل خانہ نے آج محسوس کیا ہو گا کہ ہم ان کے احسان مند ہیں، ملک کی بات آئے تو ہم سب ایک ہیں، جس سے آپ کو پیار ہوتا ہے اس کی برائیاں اور کمزوریاں بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف شہیدوں کے گھر جاتے ہیں، پاکستان سے پیار کریں اور متحد رہیں، پاک فوج ہر مشکل مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، قوم اپنی پاک فوج پر یقین رکھے، قوم یقین رکھے کوئی ایسا خطرہ نہیں جس سے پاک فوج نمٹ نہیں سکتی۔

مزیدخبریں