Source : Yahoo

ہماری جانیں پاکستان کےلئے وقف ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ
06 ستمبر 2018 (19:10) 2018-09-06

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ یوم دفاع و شہدا کے موقع پر پولیس کے شہید سب انسپکٹر کے گھر گئے اور قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ راولپنڈی کی پولیس لائنز میں شہید پولیس سب انسپکٹر عباس کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے شہید عباس کی عظیم قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کیااور شہید کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنی جان قربان کرنے سے زیادہ کوئی عظیم قربانی نہیں، ہماری جانیں پاکستان کےلئے وقف ہیں۔


ای پیپر