پریانکا چوپڑا کے فلم چھوڑنے پر سلمان خان خوش ہوگئے

06 ستمبر 2018 (16:45)

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے فلم ’بھارت‘ سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے فلم میں شامل ہونے کے لئے ہدایت کار سے درخواست کی تھی۔


تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے فلم ’بھارت‘ چھوڑ جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نیا انکشاف کرڈالا۔ سلو میاں کا کہنا تھا کہ پریانکا نے خود فلم میں شامل ہونے کے لیے درخواست کی تھی اور وہ اداکارہ کے فیصلے پر خوش ہیں کیوں کہ فلم چھوڑ کر جانے پرانہوں نے خود اپنا مذاق بنایا۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ پریانکا نے شوٹنگ سے صرف 5 دن قبل ہمیں بتایا کہ وہ فلم میں کام نہیں کرسکتیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ۔


اب مجھے کترینہ کیف کے فلم کا حصہ ہونے پر خوشی ہے جب کہ فلم کے پروڈیوسر اگنی ہوتری کی پہلی ترجیح بھی کترینہ ہی تھیں لیکن پریانکا نے ذاتی طور پر علی عباس ظفر کو کال کرکے فلم میں شامل کرنے کے لئے خصوصی درخواست کی تھی کہ وہ فلم بھارت کرنا چاہتی ہیں۔سلو میاں نے کہا کہ وہ پریانکا کے فلم چھوڑ کر جانے کی حرکت پر ناراض نہیں بلکہ خوشی ہے کہ انہوں نے منگنی کرلی اور اب انہیں شادی بھی کرلینی چاہیے ۔

مزیدخبریں