امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو لیکر امریکی میڈیا پرجوش ہو گیا
06 ستمبر 2018 (15:34) 2018-09-06

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کو عالمی میڈیا نے اپنی شہ سرخیوں میں جگہ دی۔ امریکی اخبارات نے پانچ گھنٹے کے اس دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو تعلقات بحال کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہو گا۔


امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے مائیک پومپیو کے اس دورے پر کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اسلام آباد میں اپنی ملاقاتوں کے دوران افغان جنگ کے خاتمے کا جامع حل تلاش نہیں کر سکے۔ مائیک پومپیو نے نئی دہلی روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ کہ اس معاملہ پر بات چیت کے اور بھی دور ہونے ہیں۔


بلوم برگ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان کی امداد روکنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پہلے آنے والے امریکی صدور نے بھی پاکستان کے خلاف ایسے اقدامات کئے لیکن وہ لاحاصل رہے۔ پاکستان ان مسائل سے نکلنے کے لئے چین اور دیگر ملکوں کی جانب رخ کرے گا۔ اے بی سی نیوز نے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی تقریر پر تبصرے میں کہا کہ اس سے خطہ میں امن عمل کو دھچکا پہنچ سکتا ہے کیونکہ زلمے خلیل زاد پاکستان کے خلاف سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔


ای پیپر