وزیر خارجہ کی شہید کیپٹن عمر زیب کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت کیا
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
06 ستمبر 2018 (14:50) 2018-09-06

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نئی روایت قائم کر دی، یوم دفاع کے موقع پر شہید کیپٹن عمر زیب کے گھر گئے اور شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں ان جوانوں پر اور ان کے لواحقین پر فخر ہے جنہوں نے وطن عزیر کیلئے جان کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ شہیدوں کے لواحقین بہت بلند حوصلہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے بچوں نے جام شہادت نوش کیا۔ عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔

دوسری جانب یوم دفاع کے موقع پر جاری ایک ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آج کے دن ہمیں چاہیے کہ ہم وطن کی خاطر جان قربان کرنیوالوں کے گھروں میں جائیں اور ان کو ایسے سپوت پیدا کرنے پر خراج تحسین پیش کریں۔ یوم دفاع ان شہیدوں اور ان کے خاندانوں کے شکریہ ادا کرنے کا دن ہے۔


ای پیپر