پی آئی اے نے جدہ سے آنیوالے حجاج کو کوئٹہ کے بجائے کراچی پہنچا دیا

06 ستمبر 2018 (13:32)


کراچی : جدہ سے کوئٹہ کے بجائے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچانے پر حجام کرام نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔


پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے حجاج کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا جہاں سے انہیں شاہین ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کوئٹہ لے جانا تھا۔طویل انتظار کے بعد بھی کنکٹنگ فلائٹ نہ ملنے پر حاجیوں نے احتجاج شروع کردیا جس کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔ حجاج کا کہنا ہے کہ شاہین ایئر لائن انتظامیہ انہیں بسوں سے کوئٹہ جانے کا کہہ رہی ہے۔


ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کے مسافروں کو صرف جدہ سے کراچی لانے کا معاہدہ کیا تھا، کراچی سے کوئٹہ کا انتظام نجی ائیر لائن کو خود ہی کرنا ہے۔

مزیدخبریں