پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں ٹکٹس کی خرید و فروخت کا انکشاف

06 ستمبر 2018 (11:11)

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی انتخابات میں ٹکٹس کی خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے رشتہ دار ٹکٹس ڈھائی ڈھائی کروڑ میں فروخت کرنے لگے، اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اہم حکومتی شخصیت کے رشتہ دار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ضمنی انتخابات کے ٹکٹ کے ساتھ ساتھ بیورو کریسی کے تبادلوں کے لیے بھی پیسے لئے جا رہے تھے۔ جواد نامی شخص ایک اہم حکومتی وزیر کے رشتہ دار کے ذریعے کام کر رہا تھا، جس کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ رستم علی گل کی درخواست پر تھانہ شالیمار میں فراڈ کا مقدمی درج کیا گیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں